مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں خودکش کاربم دھماکے میں 2 اراکین پارلیمنٹ سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم " الشباب " نے قبول کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع ہوٹل کے باہر تیزرفتار کار آکر دھماکے سے پھٹ گئی اور اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 اراکین پارلیمنٹ سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کی ذمہ داری وہابی شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں الشباب نے موغادیشو کے ایک بڑے بینک پر حملہ کیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
صومالیہ میں خودکش کاربم دھماکے میں 2 اراکین پارلیمنٹ سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم " الشباب " نے قبول کرلی ہے۔
News ID 1864448
آپ کا تبصرہ